Aaj Logo

شائع 06 مارچ 2023 08:02pm

پنجاب میں کمرشل تعمیرات، نجی ہاؤسنگ اسکیموں کی تحقیقات شروع

اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق دور حکومت میں منظور کمرشل تعمیرات اور نجی ہاؤسنگ اسکیموں کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق محکمے نے سابق دور حکومت میں منظور ہونے والی کمرشل تعمیرات اور نجی ہاؤسنگ اسکیموں کا ریکارڈ ایل ڈی اے سے حاصل کرلیا ہے۔

اینٹی کرپشن نے ایل ڈی اے سے 20 ستمبر 2018 سے 13جنوری 2023 تک منظور ہونے والی تمام ہاؤسنگ اسکیموں اور کمرشل عمارتوں کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔

کمرشل عمارتوں اور پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیموں کی منظوری، نقشہ جات اور جمع ہونے والی فیسوں کا مکمل ریکارڈ بھی مانگا گیا تھا۔

ایل ڈی اے نے اینٹی کرپشن کو جزوی طور پر ریکارڈ فراہم کردیا ہے تاہم مکمل ریکارڈ کی فراہمی کیلئے ایک دن کی مہلت مانگی ہے۔

Read Comments