Aaj Logo

شائع 07 مارچ 2023 05:13pm

راولپنڈی میٹرو بس میں آگ بھڑک اٹھی، دو مسافر متاثر

راولپنڈی میں میٹرو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے دو مسافر متاثر ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چاندنی چوک اسٹیشن کے قریب میڑو بس میں لگنے والی آگ سے دو مسافر دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

امدادی ذرائع کے مطابق چلتی بس کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور مسافروں نے شیشے توڑ کر جانیں بچائیں۔

ترجمان 1122 نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی میٹرو بس میں آگ لگنے کی مزید وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس سے قبل 4 اگست 2022 کو بھی ایک واقعہ رپورٹ ہوا تھا، جس میں میٹرو بس اسٹیشن پر انجن میں آگ لگنے سے بس مکمل طور پر جل گئی۔

میٹرو بس انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آگ میٹرو بس کے انجن میں لگی جو پوری بس میں پھیل گئی، تاہم بس میں سوار افراد محفوظ رہے۔

Read Comments