کراچی، غیرملکی کلائنٹس کے سیکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر فیکٹری سیل

فیکٹری مالکان کو سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی تھی
شائع 08 مارچ 2023 12:57pm

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں غیرملکی کلائنٹس کے سیکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر پولیس نے فیکٹری سیل کردی۔

پولیس حکام کے مطابق کے ایس انٹر پرائزز کو سیل کرکے عملے کو باہر نکال دیا گیا ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں غیر ملکی باشندوں کی آمد پر فیکٹری مالکان کو سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جن فیکٹریوں میں غیرملکی باشندے کاروبار کی غرض سے آتے ہیں وہ سخت حفاظتی انتظامات کے پابند ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے سی پیک فورس کے تحت سیکورٹی فراہم کی جاتی ہے

حکام نے مزید کہا کہ فیکٹری انتظامیہ بھی پابند ہے کہ کلائنٹس کی موجودگی میں سیکیورٹی کو سخت رکھے۔

Read Comments