کراچی، ڈاکو نوبیاہتا جوڑے کا 30 لاکھ روپے سے زائد سونا لے اڑے

واردات کے وقت متاثرہ خاتون گھر پرموجود نہیں تھی، مدعی
شائع 08 مارچ 2023 03:39pm

کراچی کےعلاقے لیاری میں چاکیواڑہ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان نوبیاہتا جوڑے کا 30 لاکھ روپے مالیت سے زائد کا سونا اور ایک لاکھ نقدی لے اڑے ۔

واقعے کے بعد واردات کا مقدمہ متاثرہ خاتون مہوش کی مدعیت میں چاکیواڑہ تھانے میں درج کرلیا گیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ واردات کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھیں۔

مدعی نے کہا کہ واردات کے وقت متاثرہ خاتون گھر پرموجود نہیں تھیں جب خاتون گھرپہنچی، تو فلیٹ کا دروازہ کھلا تھا اورسامان بکھرا پایا اور ملزمان 15 تولہ سے زائد کے زیورات اور ایک لاکھ روپے نقد رقم لے کر فرار ہوگئے۔

Read Comments