پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات: وزارت خزانہ کی فنڈز دینے سے معذرت

وفاقی حکومت سے مشاورت کے بعد حتمی جواب دیں گے، وزارت خزانہ
شائع 10 مارچ 2023 08:44am

وزارت خزانہ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے سے معذرت کرلی ہے۔

خیبر پختونخوا اور پنجاب کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا۔

جس میں سیکریٹری خزانہ کو بتایا گیا کہ جنرل الیکشن کے لئے 65 ارب کے فنڈز درکار ہوں گے۔

سیکرٹری خزانہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مطلوبہ فنڈز مہیا کرنا وزرات خزانہ کے لئے مشکل ہے، اس سلسلے میں وفاقی حکومت سے مشاورت کرنے کے بعد ہی حتمی جواب دیں گے۔

Read Comments