توڑ پھوڑ اور پولیس گاڑی پر حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنما کی عبوری ضمانت منظور

عدالت نے پولیس کو زبیر خان نیازی کی گرفتاری سے روک دیا
شائع 10 مارچ 2023 10:04am

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے توڑ پھوڑ اور پولیس گاڑی پر حملے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما زبیر خان نیازی کی عبوری ضمانت میں 15 مارچ تک توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے دوران توڑ پھوڑ اور پولیس گاڑی پر حملے کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنما زبیر خان نیازی کی قبل از گرفتاری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے زبیر خان نیازی کی عبوری ضمانت میں 15 مارچ تک توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے تفتیشی رپورٹ طلب کرتے ہوئے زبیر خان نیازی کی گرفتاری سے روک دیا۔

Read Comments