تعلیمی معیار کو مزید بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم سے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی ملاقات
شائع 11 مارچ 2023 12:51pm

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر تعلیم اور فنی تربیت رانا تنویر حسین نے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر تعلیم نے اسلام آباد اور وفاقی تعلیمی اداروں سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے اکٹھی کی جانے والی امدادی رقم کا چیک وزیراعظم کو پیش کیا۔

ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ صوبوں کے تعاون سے وفاقی حکومت عوام کے لئے تعلیمی معیار کو مزید بہتر کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

Read Comments