Aaj Logo

شائع 12 مارچ 2023 06:06pm

عالمی خلائی اسٹیشن سے چار خلا نورد بحفاظت زمین پر آگئے

عالمی خلائی اسٹیشن سے چار خلا نورد فلوریڈا کے قریب خلیج میکسیکو میں بحفاظت اتر گئے۔

اسپیس ایکس خلائی گاڑی ڈریگن کے ذریعے 4 خلا نورد 6 ماہ کے بعد دنیا میں بحفاظت اتر گئے۔

عالمی خلائی اسٹیشن سے زمین پر بحفاظت ترنے والے خلا نورد میں سے دو امریکی ، ایک روسی اور ایک جاپانی خلا نورد ہیں۔

حکام کے مطابق چاروں خلا نوردوں کو عالمی خلائی اسٹیشن سے زمین پر آنے میں 19 گھنٹے لگے۔

خلا سے واپسی پر پہلی امریکی خاتون نیکول مان نے بتایا کہ یہ سفر میرے لیے ایک بہترن تجربہ تھا اب میں واپسی پر خوش ہوں ۔

امریکی خاتون مان کے علاوہ جاپانی خلا نورد کویچی واکاتا ، روسی خلانورد اینا کیکینا اور ناسا کے خلا نورد جوش کاساڈا پر مشتمل یہ ٹیم گزشتہ اکتوبر میں اسپیس ایکس کے راکٹ فالکن 9 کے ذریعے خلا میں پہنچے تھے۔

Read Comments