Aaj Logo

شائع 14 مارچ 2023 12:00pm

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواست، فریقین سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے 27 مارچ کو جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہاٸیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت کی۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے متفرق درخواست دائر کر رکھی ہے۔

دوران سماعت وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ نگراں حکومت 90 دن کے لئے آٸی ہے اور عدالت میں ابھی تک جواب جمع نہیں کروایا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر 3 فروری کو نوٹس جاری ہوئے، لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ کی تعیناتی کے حوالے سے وجوہات طلب کیں لیکن الیکشن کمیشن نے وجوہات نہیں بتائیں۔

Read Comments