گولڈن ٹائیگر کی موت کے بعد ہتھنی ملکہ، نورجہاں کی جان کوخطرہ لاحق ہوگیا

رواں ماہ ہی کراچی چڑیا گھرکا گولڈن ٹائیگر مرگیا تھا
شائع 14 مارچ 2023 03:27pm

کراچی کے چڑیا گھر میں گولڈن ٹائیگر کی موت کے بعد ہتھنی ملکہ نورجہاں کی جان کوخطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

جانوروں کے تحفظ کے عالمی ادارے کی ٹیم نے ہتھنیوں کو چڑیا گھرسے منتقلی کی درخواست کے باوجود بھی سفاری پارک نے ہتھنیوں کی منتقلی اور انتظامات سے معذرت کرلی ہے۔

دونوں ہتھنیوں کو سفاری پارک منتقل کرنے کے لئے چڑیا گھرکے سینئر ڈائریکٹر نے ہتھنیوں کوسفاری پارک منتقلی کا خط لکھا تھا۔

ڈائریکٹر سفاری پارک نے جوابی خط میں ہتھنیوں کی منتقلی کا منع کرتے ہوئے ہتھنیوں کی رہائش کے انتظامات کیلئے ٹینڈر دینے کا مشورہ دے دیا۔

Read Comments