Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 مارچ 2023 12:49pm

پشاور پولیس لائن مسجد دھماکے میں ملوث 2 سہولت کار گرفتار

پشاور پولیس لائن مسجدد ھماکے میں ملوث 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک سعد پولیس لائن خودکش حملے میں ملوث افغان سہولت کار واقعے کے بعد بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا جس کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان سہولت کار سے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات برآمد کرلی گئی ہیں اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔

مزید پڑھیں: پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکا کیس میں اہم پیشرفت

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم کا تعلق افغانستان اور دوسرے کا تعلق ضلع خیبر سے ہے جسے ہشت نگری سے گرفتار کیا گیا، گرفتار افغانی سہولت کار کا تعلق افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے ہے۔

واضح رہے کہ 30 جنوری کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت 100 زائد افراد شہید ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: پشاور دھماکا: خودکش حملہ آورکی ڈی این اے رپورٹ تیار

Read Comments