Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 مارچ 2023 04:45pm

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری، موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ تیز ژالہ باری سے موسم خوشگوارہوگیا۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کچھ مقامات پر تیز بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ نیاناظم آباد، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، اورنگی ٹاؤن، نیو کراچی، گلشن معمار، گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے۔

شہرکے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی جس سے شہری خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب بارش اور ژالہ باری کی تصاویر شئیرکی گئی ہیں جس میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ کہیں کہیں اولے بھی پڑے ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی کراچی سمیت سندھ کے مختلفاضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کردی تھی۔

Read Comments