کراچی میں بدفعلی کے بعد بچے کا قتل، 2 ملزمان گرفتار

ملزمان نے قتل کے بعد لاش کو گاڑی میں چھپا دیا تھا،پولیس
شائع 17 مارچ 2023 05:35pm

کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے بدفعلی کے بعد بچے کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

شہر قائد میں کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں کچھ روز قبل بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق جس بچے کے ساتھ انسانیت سوز واقعہ پیش آیا وہ ذہینی معذور تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھناؤنے فعل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش قتل اور زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے، ملزمان کی شناخت حمزہ اور شہریار کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ذہنی معذور بچے کو قتل کرنے کے بعد لاش کو گاڑی میں چھپا دیا تھا۔

Read Comments