ایم کیوایم کا یوم تاسیس: جلسہ کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں

جلسے کےلئے 20 فٹ اونچا تیار، اطراف کی شاہراہوں کو پارٹی پرچم سے سجادیا
شائع 18 مارچ 2023 03:40pm

ایم کیوایم پاکستان کے 49ویں یوم تاسیس کے جلسہ عام کیلئے کراچی کے باغ جناح میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

جلسے کے لئے 20 فٹ اونچا اور80 فٹ چوڑا اسٹیج تیارکیا گیا ہے جبکہ جلسہ گاہ کے اطراف سڑکوں کو پارٹی پرچموں سے سجادیا گیا ہے۔

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ آج ہم جلسہ کررہے ہیں اور کراچی کے لوگوں کو جمع کررہے ہیں اس ملک میں یکطرفہ نظام نہیں چلے گا۔

Read Comments