کراچی، سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک، دوسرا فرار

دونوں ملزمان شہری کیساتھ لوٹ مار کر رہے تھے، پولیس حکام
شائع 19 مارچ 2023 10:02am

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی انڈہ موڑ کے قریب سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے مبینہ ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان شہری کے ساتھ لوٹ مار کر رہے تھے کہ سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کی، تو ہلاک ڈاکو کا ساتھی فرار ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ پولیس موقع پرپہنچ گئی جس کے بعد واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی لاش اسپتال منتقل کرکے شناخت حاصل کی جارہی ہےجس کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جائے گا۔

Read Comments