کراچی، ڈیفنس پولیس کا کارنامہ، ڈکیتی کے بجائے چوری کا مقدمہ درج کرلیا

تاجرکے گھر1 کروڑ سے ذائد کی ڈکیتی لیکن 50 لاکھ چوری کا مقدمہ درج
شائع 19 مارچ 2023 12:45pm

کراچی میں کپڑے کے تاجر کے گھر ایک کروڑ 27 لاکھ کی ڈکیتی ہوئی لیکن ڈیفنس پولیس نے ڈکیتی کے بجائے 50 لاکھ کی چوری کا مقدمہ کرلیا۔

ڈیفنس فیزٹو میں تاجرکے گھر3 مسلح ملزمان نے واردات کی جس کی سی سی ٹی وی آج نیوز نے حاصل کرلی ہے، تنیوں ملزمان نے تاجرکے معذور بچے اوراہلیہ کویرغمال بنایا اور گھرسے رقم لوٹنے کے ساتھ ہی قیمتی گھڑیاں، پاسپورٹ اور طلائی زیورات بھی لیکر فرار ہوگئے۔

واردات کے دوران گھر پہنچنے والے تاجر اورڈرائیور پر بھی ملزمان نے تشدد کیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد رقم اور دیگرسامان بیگ میں بھرکرلے گئے۔

خیال رہے کہ ڈیفنس پولیس نے7 فروری کو ہونے والی ڈکیتی کو چوری کی واردات بنایا جس سے متعلق متاثرہ شہری نے اپنی درخواست میں لکھا کہ ڈی ایس پی درخشاں نے11 مارچ کو دفتربلا کرتشدد کیا۔

شہری نےعدالت میں پولیس کے خلاف شکایت جمع کرادی گئی ہے۔

درخواست کے متن کے مطابق مقدمے کو ایک ماہ بیت جانے کے بعد بھی عدالت میں پروگریس رپورٹ تک نہیں پہنچی اور متاثرہ شہری نے انویسٹی گیشن افسرکے خلاف درخواست جمع کرادی ہے۔

Read Comments