کراچی میں کورونا کے وار جاری، 24 گھنٹوں میں 30 نئے کیسز رپورٹ

شہر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 28.30 فیصد تک پہنچ گئی، محکمہ صحت سندھ
شائع 20 مارچ 2023 10:52pm

شہر قائد میں 24 گنٹوں کے دوران 30 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 31 کیسز رپورٹ ہوئے، کراچی میں 30 اور حیدر آباد میں کورونا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں کراچی میں کورونا کے 262 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ شہر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 28.30 فیصد تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ نینشل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر (این سی او سی) کورونا وائرس کے اچانک بڑھتے کیسز کے باعث ملک بھر میں 30 اپریل تک اسپتالوں سمیت ہجوم والی جگہوں پر ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دے چکا ہے۔

Read Comments