Aaj Logo

شائع 21 مارچ 2023 12:02pm

پشاور، رمضان سے قبل سبزی کے بعد پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ

پشاور میں رمضان سے پہلے ہی سبزی کے بعد فروٹ کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوگیا، جوعوام کی پہنچ سے دور ہوگئے۔

کیلے کی قیمت 270 سے بڑھ کر320 روپے درجن تک پہنچ گئی، انار360 سے بڑھ کر390 روپے فی کلو، جبکہ مالٹا 410 سے بڑھ کر 430 روپے تک جاپہنچا ہے۔

دکانداروں کے مطابق تمام پھل دیگر اضلاع سے لائے جاتے ہیں تب ہی پٹرول کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے پھلوں کی قیمتیں بڑھیں ہیں، جبکہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال فروٹ کی قیمتوں میں دگنا اضافہ ہوگیا ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ پھلوں کی قیمت جس حساب سے بڑھ رہی ہے اسے دیکھتے ہوئے ایسا ہی لگتا ہے کہ رمضان کے دسترخوان سے فروٹ چاٹ غائب ہوجائے گی۔

Read Comments