بہاولپور، سرکاری آٹا سیل پوائنٹ پربد نظمی، بھگڈر سے خاتون کی ٹانگ ٹوٹ گئی

بھگڈرمیں شدید زخمی ہونیوالی 8 خواتین کو اسپتال منتقل کردیا
اپ ڈیٹ 22 مارچ 2023 11:47am

بہاولپور میں بلدیہ روڈ پر سرکاری آٹے کے سیل پوائنٹ پر آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی، جس کے باعث 8 خواتین شدید زخمی ہوگئیں، ایک خاتون کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

واقعہ آٹے کی ترسیل کے دوران بھگدڑ مچنے کے باعث پیش آیا، زخمی ہونے والی خواتین کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرنا شروع کردی۔

انتظامیہ کی جانب تمام انتظامات کئے جاتے ہیں لیکن 8 لاکھ کی آبادی کو کنٹرول کرنے کے کئے اضافی نفری موجود نہیں ہے۔ واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے روڈبلاک کردیا۔

Read Comments