کراچی، زیرتعمیر فیکٹری کی چھت گرنے سے 9 افراد دب گئے

ملبے میں دبے 8 افراد کونکال لیا گیا
شائع 25 مارچ 2023 03:36pm

کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا مرتضی چورنگی کے قریب زیر تعمیر فیکٹری کی چھت گرنے سے ملبے تلے 9 افراد دب گئے۔

ملبے میں دبے 8 افراد کونکال لیا گیا جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔ حادثے میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹھکیدارکی غفلت سے پیش آیا ہے۔

چیف فائرافسرنے کہا کہ واقعہ چھت بھرائی کے دوران پیش آیا زمین سے40 فٹ سے زائد کی اونچائی پرچھت ڈالی جارہی تھی۔

حادثے میں شیٹرنگ کھل گئی شیٹرنگ پائپ مڑ گئے اور بھرائی کا مٹیریل بھی بہہ گیا، حادثے کے وقت 15 سے زائد مزدور شیٹرنگ اور اوپر اور نیچے موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Read Comments