پاکپتن، 7 افراد کو قتل کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

گزشتہ روز سات افراد کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا
شائع 26 مارچ 2023 10:43am

پاکپتن میں گزشتہ روز سات افراد کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے سہولت کاروں کی بھی تلاش جاری ہے۔

یاد رہے گزشتہ روزجائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس لے لیا تھا۔

Read Comments