پولیس کا ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن: 2 خواتین سمیت 10 افراد کوحراست میں لیا

پولیس نے ڈاکوؤں کے 15سے زائد گھر مسمار کردئیے، ایس ایس پی شکاپور
شائع 30 مارچ 2023 12:45pm

پولیس نے شکارپورکے کچے کے علاقے میں آپریشن کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے 15 سے زائد گھر مسمار کرکے دو خواتین سمیت 10افراد کو حراست میں لے لیا۔

ایس ایس پی شکاپورفیضان علی کے مطابق مسمارکیے گئے گھروں سے ہنی ٹریپ، اغوا برائے تاوان سمیت دیگر جرائم کا نیٹ ورک چلتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہائی ویز پر ڈکیتی کی وارداتیں میں بھی یہ ہی نیٹ ورک ملوث ہے آپریشن میں شکاپورضلع کی نفری اور بکتربند گاڑیوں شامل تھیں۔

Read Comments