سندھ پولیس کی منشیات سمیت گٹکا، مین پوری کی روک تھام کیلئے حکمتِ عملی تیار

اسپیشل ٹاسک فورس قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
شائع 30 مارچ 2023 01:24pm

سندھ میں منشیات کی روک تھام کے لیے پولیس نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف اسپیشل ٹاسک فورس قائم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ٹاسک فورس صوبائی سطح پرمنشیات کی روک تھام کے لیے کام کرے گی جس کی سربراہی ایڈشنل آئی جی آپریشن، انوسٹیگیشن اور اسپیشل برانچ کریں گے، جبکہ ایس پی اسپیشل برانچ کی سربراہی میں فورس کام کرے گی۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ صوبے میں منشیات کے مکمل خاتمے کے لیے فورس کام کرے گی اور منشیات کے عام ہونے سے مختلف جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کی بیشتر وارداتوں میں بھی منشیات کے عادی افراد ملوث ہیں اور منشیات کے خلاف کارروائی میں عوام ساتھ دے۔

Read Comments