Aaj Logo

شائع 31 مارچ 2023 08:29am

اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک

اوکاڑہ کے تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی حدود میں ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، فائرنگ کے دوران 4 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے جبکہ 4 ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے چاروں ڈاکوؤں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق فرار ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے جبکہ ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائکلیں برآمد ہوئی ہیں۔“

Read Comments