پشاور، شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی میں طالبات کے جینز پہننے پر پابندی عائد

خلاف ورزی کرنے پر جُرمانہ عائد کیا جائے گا
شائع 01 اپريل 2023 02:00pm

صوبائی دارالحکومت پشاورکی شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی میں ڈریس کوڈ کا اعلامیہ کردیا ہے خلاف ورزی کرنے پر جُرمانہ عائد کیا جائے گا۔

پشاور کی شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی میں طالبات کے لئے گھٹنوں تک قمیص، ٹرائوزر اور سفید دوپٹہ لازمی قرار دیدیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق خلاف ورزی پر ایک ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگاجبکہ اسٹوڈنٹ کارڈ بھی لازمی اپنے پاس رکھنا ہوگا۔

Read Comments