جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ آرائی کیس: عدالت نے پولیس کو مسرت جمشید کی گرفتاری سے روک دیا

پی ٹی آئی رہنما کی عبوری ضمانت منظور
شائع 01 اپريل 2023 03:02pm

لاہورکی انسداد دہشتگردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر تشدد سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ کی عُبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے مسرت جمشید چیمہ کی7 اپریل تک عبوری ضمانت منظورکرلی ہے۔

عدالت نے پولیس کو مسرت جمشید کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

Read Comments