گھوٹکی، پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

مقابلے میں دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
شائع 02 اپريل 2023 10:14am

گھوٹکی میں اوباڑو کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان رات گئے مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کہ اوباڑو کے علاقے کھمبڑا تھانے کی حدود میں پولیس گڈو لنک روڈ پر معمول کا گشت کر رہی تھی کہ گشت کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 نامعلوم ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ڈاکوؤں کے 2 ساتھی فرار ہوگئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ پولیس مقابلے میں ہلاک والے ڈاکوؤں کی لاشوں کو اوباڑو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی مرنے والے ڈاکوؤں سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ڈاکوؤں کے دو فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Read Comments