کراچی، ڈاکو کے الیکٹرک کے سَب اسٹیشن سے تاریں، قیمتی سامان لے کر فرار

رہائشی سوسائٹی میں واردات لوڈشیڈنگ کے دوران ہوئی
شائع 10 اپريل 2023 02:28pm

کراچی کے علاقے گلزار ہجری اسکیم 33 میں ڈاکو کےالیکٹرک کے سَب اسٹیشن سے تاریں اور قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے۔

ڈاکوؤں نے سَب اسٹیشن کے تالے کاٹنے کے بعد سامان چوری کیا جبکہ رہائشی سوسائٹی میں لوڈشیڈنگ کے دوران ملزمان نے واردات سرانجام دی۔

جب لوڈ شیڈینگ کا وقت ختم ہوا اور بجلی نہیں آئی، تو واردات کا علم ہوا کہ ڈاکو اسٹیشن سے تاریں چوری کرکے رفوچکر ہوگئے ہیں تاہم کے الیکٹرک کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

Read Comments