نیوکراچی: نجی فیکٹریوں میں آتشزدگی، ایک فیکٹری میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا

گارمنٹس فیکٹری کے گودام میں لگی آگ مزید پھیل گئی
شائع 12 اپريل 2023 11:37am

نیوکراچی کے صنعتی ایریا میں قائم موٹر سائیکل اسپیئرپارٹس کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق آگ موٹرسائیکل اسپیئرپارٹس کی فیکٹری میں لگی تھی جبکہ گار منٹس فیکٹری میں لگی آگ پرقابو پانے کی کوشش جاری ہیں۔

گارمنٹس فیکٹری کے گودام میں لگی آگ مزید پھیل گئی ہے جو گودام کی دوسری منزل تک پہنچ چکی ہے۔

اس سے قبل ہی شاہراہ لیاقت جنریٹر مارکیٹ کی 10 مزلہ عمارت میں آگ لگی تھی، آگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، 43 افراد کوریسکیو کیا گیا تھا۔

چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ آگ عمارت کی تیسری منزل پرلگی تھی جو پھیل کر10ویں منزل تک پہنچ چکی تھی، کوئی فردعمارت میں موجود نہیں ہے۔

Read Comments