کراچی: سُرجانی سے ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

ملزمان کا شہریوں سے موٹرسائیکل، نقدی چھیننے کا اعتراف، ترجمان رینجرز
شائع 14 اپريل 2023 10:20am

کراچی میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سُرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سندھ رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے شہریوں سے موٹرسائیکل اور نقدی چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان کا گروہ 3 رکنی پیشہ ورڈکیتوں پرمشتمل ہے اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپےمارے جارہے ہیں۔

Read Comments