Aaj Logo

شائع 14 اپريل 2023 04:37pm

سستے بازاروں میں مہنگائی کا راج، عوام کے ساتھ دکاندار کیوں ہیں پریشان

سستے بازاروں میں شہری مہنگے داموں اشیائے ضروریہ اور پھل خریدنے پر مجبور ہیں۔

رمضان المبارک اپنے اختتام کو پہنچنے لگا مگر مہنگائی کی رفتار میں کمی نا آسکی، سستے بازاروں میں پھل سبزیوں کے بڑھتے دام سے عوام کے ہوش اڑنے لگے۔

ملک کے دیگر شہروں کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی لوگ بڑی تعداد میں سستے بازاروں کا رخ کرتے ہیں مگر مہنگائی کے ہاتھوں سخت پریشان ہیں، کہتے ہیں پھل تو غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہوچکے۔

سستے بازار میں سیب 325 روپے، انگور 670 روپے، کجھور 500 تو کیلا 320 روپے فی درجن فروخت ہو رہا ہے۔ آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں پر عوام تو شکوہ کرتے ہیں ایسے میں دکاندار بھی پریشان ہیں۔ دکاندار کہتے ہیں خود مجبور ہیں مہنگے پھل ، سبزیاں اور دیگر سامان خرید کر سستا کیسے بیچ سکتے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے بڑھتی مہنگائی کے سد باب کےلئے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Read Comments