Aaj Logo

اپ ڈیٹ 15 اپريل 2023 06:22pm

عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ، اسپیشل جے آئی ٹی تشکیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف تھانہ رمنا میںدرج بغاوت کے مقدمے کی تفتیش کے لئے اسپیشل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی۔

اسلام آباد پولیس نے جے آئی ٹی تشکیل دئے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم اسپیشل جے آئی ٹی کے کنوینئر مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے بھی جے آئی ٹی کے ممبر ہوں گے۔

پولیس نے مقدمہ نمبر255/23 تھانہ رمنا میں اسپیشل جے آئی ٹی تشکیل دی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس قانون کی عملداری کیلئے کوشاں ہے، پولیس افسران کیخلاف پروپیگنڈا ایک منصوبے کا حصہ ہے، تمام مقدمات قانون کے مطابق درج ہوئے، مقدمات پر قانون کے مطابق کارروائی ہورہی ہے۔

Read Comments