Aaj Logo

شائع 17 اپريل 2023 01:04pm

کراچی: پولیس اہلکار ہی اسٹریٹ کرائم میں ملوث نکلا

کراچی میں ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان گرفتارکرلیا، جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتارملزمان میں ایک پولیس اہلکار زیشان شفیق اور عبداللہ شامل ہیں جبکہ ملزم اہلکار ڈسٹرکٹ ایسٹ انوسٹیگیشن میں تعینات ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی، 3 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 21 ہزار سے تجاوز کرگئیں

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے تیسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

شہری نے ٹریکرکے ذریعے موٹرسائیکل ٹریک کرکے پولیس کو اطلاع دی، تو وہ ہی موٹرسائیکل ایس ایس پی ایسٹ آفس سے متصل پولیس لائن سے برآمد ہوئی۔

Read Comments