Aaj Logo

شائع 18 اپريل 2023 07:42am

طور خم ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے کئی مال بردار گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں

طورخم ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے متعدد کنٹینرز اور مال بردار گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں اور اس دوران متعدد گاڑیوں میں آگ بھی لگ گئی جبکہ آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر خیبر عبدالناصر خان کے مطابق پہاڑی تودہ گرتے وقت ایکسپورٹ روڈ پر درجنوں مال بردار گاڑیاں موجود تھیں، جس کے باعث ایک درجن سے زائد گاڑیاں ملبے تلے دب گئی ہیں، واقعے کے وقت گاڑیوں میں عملہ بھی موجود تھا جس کے باعث جانی نقصان کا خدشہ ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اصل نقصانات کا تب معلوم ہوگا جب ریکسیو آپریشن مکمل کیا جاسکے۔

پہاڑی تودہ گرتے وقت اچانک مال بردار گاڑیوں میں آگ بھی لگ گئی اور اس وقت ایک درجن سے زائد گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے لنڈی کوتل استال میں ایمرجنسی نافذ کردی اور تمام عملے کو حاضر رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق پہاڑی تودہ گرنے کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں، ریسکیو1122 خیبر، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور مردان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، سرچ آپریشن میں ریسکیو 1122 کی 12 ایمبولینسز، 4 فائر ویکلز، 3 ریکوری ویکلز اور 3 ہیوی ایکسیویٹر حصہ لے رہی ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کئی افراد زخمی ہوئے، اب تک 8 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 3 زخمیوں کو لنڈی کوتل اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Read Comments