بھکر: 2 گاڑیوں میں تصادم، 3 مزدور جان کی بازی ہارگئے، 20 زخمی

ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی
شائع 20 اپريل 2023 11:41am

بھکر میں دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں تین مزدور جاں بحق جبکہ 20 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسیکیو زرائع کا کہنا ہے کہ جھنگ بھکر روڈ پر ہائی ایس اور شہ ذور میں خوفناک تصادم ہوا جس کے باعث تین مزدور جاں بحق 20 سے زائد مزدور شدید زخمی ہوگئے۔ ایک زخمی کا کہنا ہے کہ ہائی لکس شور کوٹ سے لکی مروت جارہی تھی۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی رسیکیو 1122 ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئیں جبکہ ریسیکیو ٹیمیں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال بھکر منتقل کر نے میں مصروف ہیں۔

زرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ منانے جانے والے مزدور حادثہ کا شکار ہوئے ہیں۔

Read Comments