Aaj Logo

شائع 21 اپريل 2023 11:37am

خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں آج عید منائی جارہی ہے

خیبرپختونخوا میں ایک دن پہلے عید منانے کی روایت اب بھی برقرار ہے، باڑہ اور ضلع باجوڑ کے کئی علاقوں میں سعودی عرب کے ساتھ عید منائی جارہی ہے۔

صوبے میں ہر سال کی طرح اس سال بھی چند علاقوں میں عید ایک دن پہلے منائی جارہی ہے جن میں تحصیل باڑہ کے علاقے برقمبرخیل اور باجوڑ کے بشتر علاقوں، تحصیل ناواگئی، تحصیل ماموند ، خزانہ، ماندل میں عید منائی جارہی ہے اور صبح نماز عید بھی ادا کی گئی ہے۔

عید منانے والے علاقوں کے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ ہر سال عید سعودی عرب کے ساتھ مناتے ہیں اس سال بھی انہی کے ساتھ منارہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب پشاور کی مقامی رویت ہلال کمیٹی نے بھی عید ہفتے کو منانے کا اعلان کیا تھا تاہم خیبرپختونخوا کے چند علاقوں میں آج عید منائی جارہی ہے۔

Read Comments