ہنگو میں چاند رات کو فائرنگ کرنے والے 30 سے زائد افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

رفتار افراد نے عید الفطر حوالات میں گزاری، ایس ڈی پی او
شائع 22 اپريل 2023 07:06pm

ہنگو میں پولیس نے چاند رات کو فائرنگ کرنے والے 30 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ڈی پی او کے مطابق پولیس نے چاند رات کو فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 30 سے زائد افراد کو گرفتار کر کے تین کلاشنکوف، 8 پستول، 6 رائفلز اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایس ڈی پی او کا کہنا ہے کہ چاند رات کو فائرنگ کرنے کے جرم میں گرفتار افراد نے عید الفطر حوالات میں گزاری ہے۔

Read Comments