Aaj Logo

شائع 24 اپريل 2023 08:39am

عید پرمصنوعی جنگل چھانگامانگا کا پارک توجہ کا مرکز بن گیا

عید کے تیسرے روز تفریح کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد چھانگا مانگا پارک کا رخ کر رہی ہے جہاں بچوں کے ساتھ بڑے بھی خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

چھانگامانگا جنگل دنیا کا ہاتھ سے لگائے جانے والا سب سے بڑا مصنوعی جنگل ہے اس میں موجود نیشنل پارک سیاحت سے دلچسپی رکھنے والے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

عید کے روز لوگوں کی بڑی تعداد میں چھانگامانگا پارک کا رخ کر رہی ہے جبکہ اس موقع پر اس پارک بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی کشتی جھولا الیکٹرک کار اور جھولا پل سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں اور بعض سیاح موٹر بوٹ میں سوار ہو کر مصنوعی جھیل کی سیر میں مصروف ہیں۔

نیشنل پارک میں آنے والے سیاحوں کے لئے عید کے موقع جنگل کی سیر کرانے کے لئے خصوصی ٹرام کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ لوگ سوار ہو کر جنگل کے قدرتی ماحول مخضوض ہوں۔

عید کے دوران محکمہ جنگلات کی جانب سے پارک میں تقریباً 100سے زائد ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ آنے والے سیاحوں کی راہنمائی کے ساتھ باہم سہولتات فراہم کی جا سکیں۔

امن امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پنجاب پولیس کے نوجوان بھی پارک میں گشت کر رہے ہیں تاکہ آنے والے سیاحوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

Read Comments