قمبرشہداد کوٹ میں ملزمان نے خاتون کو قتل کرکے آگ لگادی

کھیتوں سے خاتون کی بوری بند جلی ہوئی لاش برآمد
اپ ڈیٹ 24 اپريل 2023 12:14pm

قمبرشہداد کوٹ کے علاقے وگن میں ملزمان نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد لاش کو آگ لگادی ہے۔

وگن تھانہ کی حدود میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں ملزمان نے خاتون کو قتل کرکے لاش کوآگ لگادی۔

خاتون کی بوری بند سوختہ لاش کھیتوں سے برآمد کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، معاملے سے متعلق تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Read Comments