Aaj Logo

شائع 26 اپريل 2023 11:06am

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز گل کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہباز گل کے خلاف مزید درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالت نے شہباز گل کو 4 ہفتوں کے لئے امریکا جانے کی اجازت دی، ایئرپورٹ جانے پر انہیں ہراساں کیا گیا اور مزید 5 مقدمات کے اندراج کا بتایا گیا، ہمیں نئے درج ہونے والے کسی کیس کا کوئی علم نہیں ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے جارہے ہیں، پولیس اور متعلقہ ادارے معلومات بھی فراہم نہیں کررہے، آئین کے تحت کسی شہری کے خلاف یکطرفہ کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکتی، آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت ہر شہری کو شفاف ٹرائل کا حق حاصل ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت مقدمات کی تفصیلات منظر عام پر لانے کے احکامات صادر کرے۔

Read Comments