بہاولپور میں 4 افراد پر آسمانی بجلی گرگئی، 2 افراد جاں بحق

جُھلس جانے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا
شائع 27 اپريل 2023 03:58pm

بہاولپورکے علاقے خیرپور ٹامیوالی میں 4 افراد پر آسمانی بجلی گرگئی جن میں سے 2 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد بُری طرح جُھلس گئے ہیں جبکہ جُھلس جانے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد نے گندم کی کھیت میں تھریشر لگایا ہوا تھا۔

Read Comments