Aaj Logo

شائع 27 اپريل 2023 05:53pm

شالیمار ایکسپریس کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان

شالیمار ایکسپریس نے کراچی سے لاہور تک کے مسافروں کے لئے کرائے میں 20 فیصد کی غیر معمولی کمی کا اعلان کردیا۔

شالیمار ٹرین کی جانب سے مسافروں کے اچھی خبر ہے کہ کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے، اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم سے 15 مئی تک شالیمار ایکسپریس میں سفر کرنے والے افراد کیلئے کرائے میں 20 فیصد رعایت ہوگی، جب کہ 16 سے 31 مئی تک سفر کرنے والوں کو کرائے میں 10 فیصف رعایت دی جائے گی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق کرائے میں کمی کا اطلاق تمام کلاسز کی ٹکٹوں پر ہو گا، اور رعایت کا اطلاق ایڈوانس اور کرنٹ بکنگ پر بھی ہو گا، جب کہ پہلے سے ریزرو کرائی گئی ٹکٹس پر رعایتی کرایہ ریفنڈ کیا جائے گا۔

Read Comments