Aaj Logo

اپ ڈیٹ 28 اپريل 2023 09:12am

خضدار میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق

بلوچستان میں خضدار کے علاقے آڑینجی میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بچے جاں بحق اور تین افراد بے ہوش ہوگئے۔

ڈی سی خضدار کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے باعث تین افراد بے ہوش ہوگئے، انہوں نے مزید بتایا کہ دور دراز علاقہ ہونے کے باعث امدادی ٹیموں کو پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: بہاولپور میں 4 افراد پر آسمانی بجلی گرگئی، 2 افراد جاں بحق

گزشتہ روز ہی پنجاب کے شہر بہاولپورکے علاقے خیرپور ٹامیوالی میں 4 افراد پر آسمانی بجلی گرگئی تھی جن میں سے 2 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

Read Comments