Aaj Logo

شائع 29 اپريل 2023 09:59am

بورے والا: 10سالہ بچی کا ریپ کرنیوالا ملزم پولیس کی حراست میں ہلاک

بورے والا میں 10سالہ معصوم بچی سے گن پوائنٹ پر ریپ کرنے والا ملزم پولیس حراست سے فرار ہونے کی کوشش میں فائر لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں بھی ثابت ہوگیا تھا کہ بچی کا ریپ ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ روز 10سالہ بچی کا ریپ کیا تھا۔

ملزم نے ہارٹ اٹیک کا بہانہ بنایا تھا اور اسپتال لے جاتے ہوئے کانسٹیبل سے گن چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی لیکن فائر چلنے سے ملزم شدید زخمی ہوا اور اسپتال لیجاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

Read Comments