صادق آباد: پولیس نے 3 شہریوں کو اغواء ہونے سے بچالیا

کچے میں آپریشن کے دوران 3 ڈاکو ہلاک، 28 گرفتار کیے جا چکے ہیں
شائع 30 اپريل 2023 09:26am

صادق آباد میں کچے کےعلاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن 22 ویں روز بھی جاری ہے جہاں پولیس نے 3 شہریوں کو اغواء ہونے سے بچالیا ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے جن شہریوں کو اغواء ہونے سے بچایا ہے ان کا تعلق بنوں سے ہے۔ تینوں شہری ہنی ٹریپ کے ذریعے سستا ٹریکٹر خریدنے آئے تھے۔

مزید کہا کہ شہریوں کی شناخت نیاز، اکبر، گل نے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ پولیس نے شہریوں تحویل میں لے کرمحفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران 3 ڈاکو ہلاک اور 28 گرفتار کیے جاچکے ہیں۔ ڈاکوؤں کے خفیہ ٹھکانے کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

Read Comments