اسلام آباد: ڈاکو کی فائرنگ سے گیٹ پر کھڑا سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

راولپنڈی،اسلام آباد پولیس میں حدود کا تنازع، کارروائی تاحال تاخیرکا شکار
شائع 30 اپريل 2023 04:01pm

اسلام آباد کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں ڈاکو کی فائرنگ سے گیٹ پر کھڑا سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا، فائرنگ کی ویڈیو منظرعام پرآگئی ہے۔

حملہ آورکی جانب ایک گولی فائرکی جاتی جس کے لگتے ہی سیکیورٹی گارڈ گر جاتا ہے۔ سیکیورٹی گارڈ کی شناخت نذر حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمی گارڈ کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جان کی بازی ہارگیا جبکہ فائرنگ کرنے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

حملہ آور کی شناخت اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے تاہم راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس میں حدود کے تنازعے کی وجہ سے کارروائی تاحال تاخیر کا شکار ہے۔

Read Comments