Aaj Logo

شائع 03 مئ 2023 09:07am

عیسیٰ خیل: پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ، 3 راہگیر جاں بحق

میانوالی کی تحصیل عیسیٰ خیل میں پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 راہگیر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نوجوان ملزمان کی فائرنگ کا نشانہ بنے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے تاہم تاحال کوئی گرفتار عمل میں نہیں آئی۔

جہلم میں اسلحے کی اسمگلنگ ناکام، 3 کلاشنکوف اور میگزین برآمد

دوسری جانب جہلم میں پیٹرولنگ پولیس نے اسلحے کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

کار کے خفینہ خانوں سے 3 کلاشنکوف اور میگزین برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسلحہ چارسدہ سے گوجرانوالہ اسمگل کیا جارہا تھا۔

Read Comments