کیماڑی میں 18 اموات : بند کیے گئے گوداموں کے ملازمین سڑکوں پر نکل آئے

مظاہرین نے سپارکو روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا
شائع 03 مئ 2023 11:55am

کراچی کے علاقے کیماڑی علی محمد گوٹھ میں مبینہ زہریلی گیس کے اخراج سے 18 اموات کے باعث بند کیے جانے والے گودام کے مالکان اور ملازمین سڑکوں پر نکل آئے۔

مظاہرین نے سپارکو روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا، ان کا کہنا ہے کہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے غریب عوام کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں، اموات مبینہ طورپر فیکٹریوں سے زہریلے دھویں سےہوئیں، ان گوداموں میں ایسی کوئی چیزتیارنہیں کی جاتی۔

گودام مالکان کا کہنا ہے کہ کئی ماہ سے گودام بند ہونے سےبھاری مالی نقصان ہورہا ہے، گوداموں میں باہر سےلاکر مال رکھا جاتا ہے اور یہ پابندی بلاجواز ہے، گوداموں کو کام کرنے کی اجازت دی جائے۔

Read Comments