سوات: کڈنی اسپتال کو دوبارہ نوازشریف کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

سمری نگراں حکومت کو بھیجی جائے گی
شائع 05 مئ 2023 10:06am

سوات کے کڈنی اسپتال کو دوبارہ نوازشریف کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی محکمہ صحت نے نام کی تبدیلی سے متعلق کام شروع کردیا ہے اور سمری تیار کرکے نگراں حکومت کو بھیجی جائے گی۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق منظوری کے بعد اسپتال کا نام نواز شریف کڈنی اسپتال ہوجائے گا جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے2021 میں نام تبدیل کرکے میاں گُل عبدالحق کڈنی اسپتال سوات رکھ دیا تھا۔

ترجمان پی ایم ایل خیبرپختونخوا اختیار ولی نے کہا کہ اسپتال کا نام تبدیل کرنا عمران خان کی تنگ نظری کی مثال تھی سوات میں کڈنی اسپتال کو دوبارہ نواز شریف کے نام سے منسوب کرنا خوش آئند ہے۔

Read Comments