Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 مئ 2023 05:26pm

فنڈز کی عدم ادائیگی، کےپی میں صحت کارڈ ایک بار پھر معطل ہونے کا امکان

پشاور: حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم ادائیگی کی صورت میں خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ ایک بار پھر معطل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے صحت کارڈ پینل پر اسپتالوں کو مراسلہ ارسال کردیا، جس میں مطلع کیا گیا ہے کہ 9 مئی سے صحت کارڈ پلس عارضی معطل رہے گا۔

مراسلے میں اسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 9 مئی سے صحت کارڈ کے تحت کسی مریض کا داخلہ نہ کیا جائے۔ اس سے پہلے کے تمام مریضوں کا علاج صحت کارڈ کے تحت ہی ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ کو جاری رکھنے کے لئے حکومت کو انشورنس کمپنیکو فوری دو ارب روپے جاری کرنے ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فنڈز کی عدم ادائیگی پر صحت کارڈ کو معطل کیا گیا تھا۔

Read Comments